مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت بڑھا کر 19500کر دی گئی

10:40 AM, 27 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 19500کر دی گئی ہے۔ 

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب مینیمم ویجز بورڈ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 19500کر دی گئی ہے، کم از کم اجرت میں اضافہ کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سےہو گا۔

کم از کم روزانہ اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب میں کم از کم اجرت کا تعین کرنے والے بورڈ نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو ایک ماہ میں اپنی تجاویز اور اعتراضات سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کا کہنا تھا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کمزور اور پیسے ہوئے طبقہ کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزیدخبریں