لاہور(پبلک نیوز) فلور ملز نے پنجاب میں آٹا مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا، صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1020 روپے کا ملے گا، فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے پر قیمتیں بڑھائی گئیں۔فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث آٹےکا 20 کلو کا تھیلا اب 860 روپے میں فروخت نہیں کرسکتے۔ آٹے کی نئی قیمت اب 1020 روپے ہو گی۔
فلورملزایسوسی ایشن کے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ بازار سے گندم 1900 روپے فی من مل رہی ہے اس لیے گندم مہنگی ہونے کی وجہ سےآٹا بھی مہنگا ہو گیا ہے۔