لاپتہ ہونیوالی انڈونیشیا کی آبدوز مل گئی، 53 افراد ہلاک

11:45 AM, 27 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: گزشتہ ہفتے یہ خبر آئی تھی کہ انڈونیشیا کی آر آئی نانگگالہ 402 سب میرین بالی کے شمال سے پراسرار طور پر غائب ہو گئی ہے جسے تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اب اس لاپتہ سب میرین کو تلاش کر لیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کی فوج اور بحریہ کے عہدے داروں نے آبدوز میں سوار عملے کے تمام 53 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انڈونیشیا کے فوجی سربراہ ہادی تیجاجنٹو نے کہا کہ "گہرے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آبدوز میں سوار تمام 53 ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا "ہمیں پانی کے اندر ایسی تصاویر موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق آبدوز کے ٹوٹے ہوئے حصوں کے طور پر کی گئی تھی ، جس میں اس کے عقبی عمودی رڈرر ، اینکرز ،اور ملبے کے دوسرے حصے شامل ہیں۔"

یاد رہے کہ یہ سب میرین گزشتہ ہفتے سے ہی گم تھی. سب میرین کو گہرے پانیوں میں جانے کے لیے کلیئرنس ملنے کے بعد سے ہی اس سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ روس ، امریکا ، جرمنی ، فرانس ، ہندوستان ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک نے آبدوز کی تلاش کے لیے آپریشن میں انڈونیشیا کو مدد کی پیش کش کی تھی۔

مزیدخبریں