'امتحان پاس کرا دوں گا' ہم جنس پرست پی آئی اے افسر کی کال لیک

01:11 PM, 27 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے پی آئی اے ٹریننگ سنٹر (پی ٹی سی) کراچی کے ایک عہدیدار کو آڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد معطل کر دیا ہے۔ آڈیو کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ عہدیدار  مبینہ طور پر کسی امیدوار لڑکے سے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جنسی خواہش پوری کرنے کا کہہ رہا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا ہے کہ قومی کیریئر کام میں اعلی اخلاقی سلوک کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا "منظرعام پر آنے والی ریکارڈنگ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ کسی بھی غیر مہذبانہ سلوک کو برداشت نہیں کر سکتی، اور ایسی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمیشہ سخت کارروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاپتہ ہونیوالی انڈونیشیا کی آبدوز مل گئی، 53 افراد ہلاک

بعدازاں، انہوں نے اس کی تصدیق کی کہ مذکورہ آڈیو کلپ میں موجود عہدیدار کو معطل کردیا گیا تھا۔ پیر کی رات کو سامنے آنے والی آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عہدے دار ایک لڑکے کو پی ٹی سی میں اپنے امتحانات کلیئر کرنے کے لئے جنسی خواہش کو پورا کرنا کا کہہ رہا ہے۔ اس نے کہا “یہ پی ٹی سی والے لوگ کبھی کسی کو پاس نہیں کرتے ہیں۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں، "اس پر لڑکے کی جانب سے بارہا یہ کہا گیا کہ وہ ایسا کام نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد عہدیدار ایک خاتون پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ کسی دوسرے آفیشل کو اسی طرح خوش رکھتی تھی، اور بعدازاں ان کی شادی ہو گئی۔"

نوٹ: حساس نوعیت کی اس آڈیو کو یہاں شیئر نہیں کیا جاسکتا

مزیدخبریں