سندھ میں کورونا کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، سندھ حکومت کی عدالتوں میں عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست۔
صوبائی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر کےدوران صوبے کی عدالتوں میں عمومی کیسز کی سماعت موخر کردی جائے۔ مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور کورونا صورت حال سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں معزز عدالت عالیہ کا کردار قابل ستائش تھا۔ عدالتوں میں صرف فوری اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جائے۔
خط کے متن میں بتایا گیا کہ عمومی نوعیت کےکیسز کی سماعت ملتوی کر کے ججز، وکلا اور سائلین کا تحفظ ممکن ہو سکتا ہے۔