پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27 اپریل 2021

05:09 PM, 27 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان بھر کسی بھی طرح کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

سندھ میں 30 اپریل سے شہروں کےدرمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق حکمنامہ جاری کردیا

بھاررت میں کووڈ 19 کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

‏پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹنگ آج ہوگی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ رات 8 بجے شروع ہوگی

فلور ملز نے پنجاب میں آٹا مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا، صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1020 روپے کا ملے گا، فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے پر قیمتیں بڑھائی گئیں

مزیدخبریں