پنجاب: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوجی دستے تعینات

05:13 PM, 27 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج ٹیمز تعینات، پنجاب حکومت نے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد شروع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل در آمد کے لیے تعینات کر دیئے ہیں۔ پاک فوج اور رینجرز کے دستے کورونا حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد میں انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

صوبہ بھر میں فوج کی 33 مانیٹرنگ ٹیمیں ہوں گی۔ دوسری جانب حکومت نے میٹرک اور انٹر امتحانات کے انعقاد میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امتحانات اب 25 مئی کے بجائے 15 جون کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں