”اولیول کے امتحان منسوخ کیے جائیں“

05:16 PM, 27 Apr, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باوجود ” اولیول“ کے متحانات لینا عقلمندی نہیں۔

انھوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں نونہالوں کو موت کے منہ میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امتحانات مناسب وقت تک ملتوی کردیں۔ کیمبرج انتظامیہ کورونا کے خطرناک حملوں کے پیش نظر طلباء سے امتحان لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ طلباء کی زندگیوں کو داو پر نہ لگایاجائے انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے حکومت نوٹس لے۔ حکومتی دوغلی پالیسی چھوڑے، طلباءکی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرے اور امتحانات کو ملتوی کرے۔

مزیدخبریں