ایف آئی اے کے 53 ملازمین فوری فارغ کیے جائیں: سپریم کورٹ

05:38 PM, 27 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ حکم وفاقی تحقیقاتی ادارے میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔ دوران سماعت یہ سامنے آیا کہ 53 ملازمین بغیر پبلک سروس کیمشن ٹیسٹ انٹرویو کے ہائر کیے گئے جس پر عدالت نے فوری طور پر ان کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعجاز الحسن کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ 2001 میں عدالت نے بھرتیوں سے متعلق جو ہدایات دی تھیں ان پر عمل کرتے ہوئے عمل در آمد کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ ہی کی جائیں لیکن عدالتی حکم کی روشنی میں۔ ایف آئی اے کی رپورٹ سے سارا کچا چٹھا کھل گیا ہے۔ ہائیکورٹ کا کوئی بھی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مذکورہ ملازمین کو فوری طور پر فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ ڈی جی ایف آئی اے واجد دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

مزیدخبریں