زوم ایپلی کیشن صارفین کی بڑی مشکل حل

06:23 PM, 27 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے آنے سے پوری دنیا میں تعلیم سمیت تمام شعبے متاثر ہوئے۔ وڈیو کانفرنسنگ کی خاطر استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن زوم نے اپنے صارفین کے لیے اہم سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنے بیک گراؤنڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کو ایمرسیو ویو کا نام دیا گیا ہے جو آپ کی ورچوئل میٹنگز کے لیے بیک گراؤنڈ کو بہتر بنانے کی سہولت دیتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے بیک گراؤنڈ کو ایسے محسوس کر سکتے ہیں جیسے کسی دفتر میں بیٹھ کر میٹنگ کر رہے ہوں۔ ایپ کی جانب سے گزشتہ برس فیچر کا اعلان کیا گیا لیکن اب یہ فیچر دستیاب ہے۔

مزیدخبریں