ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر دوبارہ بحال ہوگئی

06:36 AM, 27 Apr, 2022

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز ) ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 9 مہینوں میں 14 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوگیا ۔ ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر دوبارہ بحال ہوگئی۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہونے لگا۔ رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 ارب ڈالر تک اضافہ ہوگیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25.43 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہونے لگا ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 ارب ڈالر تک اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 2.88 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا, خام روئی کی برآمدات 0.5 ملین ڈالر کے سے بڑھ کر 6.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ سوتی کپڑے کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اور نیٹ وئیرز کی برآمدات میں 34 فیصد اور بیڈوئیرز کی برآمدات میں 19.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال میں تولیہ کی برآمدات 18.2 فیصد جبکہ متفرق ٹیکسٹائلز مصنوعات کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مزیدخبریں