وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتوں کی کارکردگی، جائزہ رپورٹ جاری

08:47 AM, 27 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتوں میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے ، چار سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی 85 سے 70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400 روپے ، آٹا چینی گھی کی ستائ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا ہے اور دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے گئے ہیں ، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے انہوں نے مزد بتایا کہ ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں ۔ چار سال سے بندیشکا شکار اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا گیا نیو اسلام آباد ہوائی اڈے سے میٹرو کو موٹروے اور فیض آباد سے جوڑنے، بارہ کہو اور روات تج توسیع کی فزیبیلیٹی کی تیاری شروع ہوگئی اور موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا گیا ہے ۔ دیا میربھاشا،ل ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی، 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن رکھی، مقامی آبادی کے لئے بہترین اور جدید علاج کے ہسپتال کی فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم دیا وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان بھی کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اسے کہتے ہیں عملی خدمت ، پاکستان سپیڈ کے ساتھ
مزیدخبریں