پی سی بی کا خواتین کرکٹ کیلئے ٹرائلز کرانے کا اعلان

01:44 PM, 27 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کے لیے ٹرائلزکرانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلزمئی میں ہوں گے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے ٹرائلز سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز لیں گے، ٹرائلز تین کٹگریز انڈر 19، ایمرجنگ اورسنئیرویمن میں ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرزٹرائلز میں شرکت کی اہل نہیں ہوں گی ، بلوچستان میں 12 مئی ، سنٹرل پنجاب میں 6 سے 9 مئی تک ٹرائلز ہوں گے۔ کے پی کے میں 9 سے 11مئی اور ناردن میں 10 سے 17 مئی ٹرائلز ہوں گے ، سندھ میں 18سے 28 جبکہ سدرن پنجاب میں 10 سے 12 مئی ٹرائلز ہوں گے ۔ سربراہ ویمن کرکٹ تانیہ ملک نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ کی ترقی کے لیے ٹرائلز ضروری ہیں۔ کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ٹرائلز کا فیصلہ ویمن کرکٹ کی ترقی کا سبب بنے گا۔
مزیدخبریں