آرمی چیف کا ایل او سی پر فارورڈ ایریاز کا دورہ،ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ

02:04 PM, 27 Apr, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر متعین دستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر فارورڈ ایریاز کا دورہ کیا ہے،اس دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر متعین دستوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے ایل او سی پر متعین دستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
مزیدخبریں