پب جی گیم نےایک اور جان لے لی

02:41 PM, 27 Apr, 2022

احمد علی
نواب ٹاؤن کے علاقےپی سی ایس آئی آر سوسا ئٹی میں 20 سالہ نوجوان نے اپنے والد کے ڈانٹنے پر دلبرداشتہ ہوکر پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق باپ نے پپ جی گیم کھیلنے سے منع کیا جس پر بیٹا دلبرداشتہ ہوگیااور گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا، نوجوان کی شناخت خوزامہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس اورفرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔
مزیدخبریں