'نواز شریف تمہاری سیاست کو بھی دفن کر دے گا'

06:28 PM, 27 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے تمہاری حکومت ختم کی، آگے، آگے دیکھنا نواز شریف تمہاری سیاست کو بھی دفن کر دے گا۔ مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوکھربرادران کی وفاداری کوسلام، کارکنوں کےجذبےاورہمت کوسلام، ایک شخص کہتاتھانوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج وہ کہتاہےکہ نوازشریف نےلندن سےمیری حکومت ختم کردی، نواز شریف نے لندن سے تمہاری حکومت ختم کی، آگے، آگے دیکھنا نواز شریف تمہاری سیاست کو بھی دفن کر دے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ اس نےکہاآخری گیندتک مقابلہ کروں گا، جب آخری گیندکھیلنےکاموقع آیاتویہ کریزپرآیاہی نہیں، مقابلہ کرنےکی بجائےاس نےاپنےغنڈوں کوبھیجا، عمران خان نےکہامیرےلیےرات کو12بجےکیوں عدالتیں کھلیں؟ آپ نےآئین پرخودکش حملہ کیااس لیےرات کو12بجےعدالتیں کھلیں، شکرکریں عدالتوں نےابھی صرف فیصلہ دیاتمہیں جیل میں نہیں پھینکا۔عارف علوی ،اسدقیصراورقاسم سوری نےاپنےحلف سےغداری کی، جب تمام حربےناکام ہوگئےتوجعلی خط اٹھاکرلےآئے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سازش تونوازشریف جیسےکامیاب آدمی کیخلاف ہوتی ہے، کیاعمران خان جیسےناکام آدمی کیخلاف کسی کوسازش کی ضرورت تھی؟، پہلے22سال کرکٹ ورلڈکپ لےکرپھرتارہا، اب اگلے22سال یہ سازشی خط لیکرپھرتارہےگا، اس نےکہامیں آلوکےریٹ پتہ کرنےنہیں آیا، کیاآپ ہیلی کاپٹرپرسیرکرنےکیلئےآئےتھے۔ مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہونگے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، ضمنی الیکشن سے ہارنے والے ڈر رہے ہیں، جلدی، جلدی الیکشن کرانے کا مطلب عمران تقرریوں میں مداخلت کر کے اگلا الیکشن فکس کرنا چاہتا ہے، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، شہباز شریف نے دو ہفتوں میں وہ کام کر دیئے جو 200 سالوں میں بھی نہیں کرسکتا۔
مزیدخبریں