مسلسل کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ

07:57 PM, 27 Apr, 2023

احمد علی
کراچی: مسلسل کمی کے بعد اچانک انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت دوبارہ سےبڑھنے لگی ہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سےانٹربینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہو گیا ۔ خیال رہے کہ گذشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی انٹر بینک میںامریکی ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
مزیدخبریں