پھالیہ اور قصور میں ٹریفک کےمختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق، 13 شدید زخمی

09:33 AM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک:  پھالیہ اور قصور میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پھالیہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کی باعث شکر گڑھ سے واپس چوکی بھاگٹ آنے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب قصور کے علاقے دیپالپور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد ریسکیو عملے نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں