ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ

10:38 AM, 27 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26989.846 میٹرک ٹن کھاد، 2420.78 میٹرک ٹن آٹا، 55215.76 میٹرک ٹن گھی اور 10021.85 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔

9 مارچ سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کئے گئے جس میں 2154.36 میٹرک ٹن کھاد، 60.42 میٹرک ٹن آٹا، 53260 میٹرک ٹن گھی اور 2155.39 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

اپریل کے مہینے میں پنجاب سے 129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ اپریل کے مہینے  میں متعلقہ اداروں نے انسداد ذخیرہ اندوزی کے خلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں