ویب ڈیسک : لاہور میں ہونے والی 5 ویں عاصمہ جہانگیر آزادی اظہار کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران’’ فلسطین کو آزاد کرو ’’ کے نعرے لگ گئے.
تفصیلا ت کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جرمنی کے سفیر مسٹر الفریڈ گراناس کی تقریر کے شروع کرتے ہی شرکا میں سے چند نوجوانوں کا اونچی آواز میں مکالمہ شروع کردیا جس پر جرمنی کے سفیر نے اونچی آواز میں بولنے پر نوجوان کو ڈانٹ دیا۔
نوجوانوں نے ’’فری فری فلسطین’’ کے نعرے بھی لگائے جس پر کانفرنس کا ماحول تلخ ہوتا نظر آیا تاہم منتظمین شور مچانے والے نوجوانوں کو زبردستی باہر لے گئے۔
واقعے کے بعد عاصمہ جہانگیر کانفرنس معمول کے مطابق دوبارہ جاری رہی۔