قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

02:09 PM, 27 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہمراہ ان کی اہلیہ سرینا عیسی بھی موجود تھیں۔چیف جسٹس نے بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 22 سے 26 اپریل تک 49 کیسز سماعت کے لیے مقرر کئے گئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پانچ دنوں میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

مزیدخبریں