پیشاب کے نشان والی جینز کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

04:44 PM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پیشاب کے داغ والی جینز پہننا چاہیں گے؟ نہیں لیکن اب یہ جدید فیشن میں ہے اور اس کی قیمت 608 امریکی ڈالر ( 1 لاکھ 70 ہزار پاکستانی   روپے) ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیشن کی دنیا میں جہاں تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے، جورڈن لوکا، جو ڈیزائنرز جارڈن بوون اور لوکا مارچیٹو کی تخلیق ہیں، انہوں نے اپنی تازہ ترین ڈینم جینز کو پیشاب کے داغ کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔ 

جینز پر پتلون زپ والے حصے میں گہرا داغ ہے، ایسا لگتا ہے جیسے آپ نے اس میں پیشاب کر دیا ہو لیکن یہ اصل نہیں ہے۔ 

اصل جینز کی قیمت $811 (تقریباً 2 لاکھ 27 ہزار پاکستانی روپے ) ہے۔ 

یاد رہے2021 میں، LEJE نامی ایک برانڈ نے اپنے جینز کے مجموعہ سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ اس برانڈ میں دو قسم کی پھٹی ہوئی جینز تھیں - ایک کو 'Slashed' اور دوسری 'L' کہا جاتا ہے۔ سلیشڈ جینز کی قیمت $375 (تقریباً ا لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے) تھی، جبکہ L جینز کی قیمت $475 (تقریباً 1 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے) تھی۔

مزیدخبریں