عمران خان نے پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

05:59 PM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق بہت عرصے سے جاری کوششوں کے بعد آخر کار عمران خان نے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کی اجازت دیدی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔ تاہم مذاکرات سے پہلے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔  

بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے۔ 

اس حوالے سے شبلی فراز نے بھی مذاکرات کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزیدخبریں