فیصل آباد: ہائرسیکنڈری اسکول میں ٹیچر کا ساتھی پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے

07:27 PM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ایک ہائر سیکنڈری اسکول میں ٹیچر کا اپنے ساتھی کیساتھ جھگڑا ہوگیا۔ جس پر ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کے ہائیرسیکنڈری سکول میں سکول میں ٹیچرز کا جھگڑا ہوگیا۔ سیف اللہ نامی ٹیچر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیچر سلمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران ٹیچر سلمان کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیچر سلمان اور تشدد کرنے والے ٹیچر قمرڈھلوں اور سیف اللہ بھٹی کا پرنسپل آفس میں میٹنگ کے دوران جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیچرسلمان نے اساتذہ قمرڈھلوں اور سیف اللہ بھٹی کےخلاف درخواست دے دی۔

بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر جھمرہ شاہد بشیر بھی سکول پہنچے اور معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب اساتذہ کی جانب سے تدریسی عمل کابائیکاٹ کردیا گیا۔

مزیدخبریں