فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی،اہم ذمہ داری سونپی جائےگی

09:44 PM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کو دوبارہ شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اگلے ہفتے فواد چودھری کی بانی چئیرمین سے ملاقات متوقع ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جانے کا امکان ہے، پارٹی قیادت نے بھی فواد چودھری کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 9مئی کے پرُتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملوں کے بعد متعدد  پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے حملوں کی مذمت کرکے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا جن میں فواد چودھری بھئی شامل ہیں۔

شیریں مزاری اور عامر کیانی کے بعد فوادچوہدری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے لکھا کہ وہ سیاست سےبریک لے رہے ہیں۔ فوادچوہدری پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں اور وہ پارٹی کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

مزیدخبریں