تحریک انصاف لاہور کی قیادت تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

10:15 PM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی قیادت کو تبدیل کردیا جبکہ تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے چودھری اصغرگجر کو صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کیا ہے، حافظ ذیشان رشید سیکریٹری جنرل  پی ٹی آئی لاہور ، شبیر گجر اور عبدالکریم کو سینیئر نائب صدر  پی ٹی آئی لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

فیس بک پر بنے پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشل پیج پر نوٹی فکیشن شیئر کرتے پی ٹی آئی نے لکھا ’ پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا آغاز لاہور سے کیا ہے۔

 نئے عہدیداران کو مبارکباد، ایک آزاد اور جمہوری پاکستان کے لئے ان سب کی بہت قربانیاں ہیں۔ امید ہے آنے والے دنوں میں یہ لاہور کے کارکنان اور جماعت کو موثر طریقے سے منظم اور متحرک کریں گے۔

مزیدخبریں