کابل ایئر پورٹ دھماکوں میں طالبان کا جانی نقصان نہیں ہوا: ترجمان

06:44 AM, 27 Aug, 2021

حسان عبداللہ

کابل(پبلک نیوز) ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں طالبان کا کوئی نقصان نہیں ہوا.

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دھماکہ ایسےعلاقے میں ہوا جہاں کا کنٹرول اور سیکورٹی انتظام امریکی فورسز کےہاتھ میں ہے. انکا کہنا تھا کہ اسلامی امارت اپنے عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو بہت اہمیت دیتی ہے،شیطانی حلقوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ کے باہر ہونے والے خودکش حملے اور دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے،مرنے والوں میں 12 امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 140 سے زیادہ شہری زخمی ہیں ، دھماکے کے وقت حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہرسیکڑوں افراد موجود تھے.

مزیدخبریں