ایک اور رکشہ ڈرائیور کی خاتون کیساتھ جنسی زیادتی

06:44 AM, 27 Aug, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا. واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں میں ایک رکشہ ڈارئیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر بلوایا اور کشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراؤنڈ لےگیا جہاں پر اس کے ساتھی پہلے سے ہی موجود تھے، گراؤنڈ میں موجود ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا۔ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو سال کی بچی پر پستول تان کر مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزیدخبریں