سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، جوان شہید

06:53 AM, 27 Aug, 2021

حسان عبداللہ

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بین الاقوامی سرحد سے پار افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے حوالدار گل امیر شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی دستوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ، انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے 1 دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 زخمی ہوئے.

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے تھا اور انکی عمر 36 سال تھی،

مزیدخبریں