راولپنڈی(پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف انٹیلی جنس سروس رچرڈ مور نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور، انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی، امریکی انخلاء کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کر رہا ہے،پاکستان افغانستان میں اجتماعیت پر مبنی تصفئیے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے،افغانستان میں اجتماعیت پر مبنی تصفیہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے ضروری ہے.
اس دوران برطانوی انٹیلی جنس چیف نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا.