پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27اگست 2021

07:27 AM, 27 Aug, 2021

حسان عبداللہ
کابل حملے پر امریکی صدر آبدیدہ ہو گئے،جو بائیڈن کا دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان ،کہا امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کریں گے اور نہ بھولیں گے،حملہ آوروں کا شکار کریں گے اور انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی، جوبائیڈن نے کہا افغانستان سے انخلاکا مشن ہرصورت مکمل کریں گے کابل ائیرپورٹ کے باہر خودکش حملے اور دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی،مرنے والوں میں 13 امریکی فوجی بھی شامل،150 سے زیادہ شہری زخمی ہیں ، دھماکے کے وقت حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہرسیکڑوں افراد موجود تھے ،امریکی،برطانوی اور آسٹریلوی شہریوں کو ائیرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت افغان طالبان نے کابل حملے میں اپنے 28 اہلکاروں کے جانی نقصان کا اعتراف کر لیا،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کی سیکیورٹی امریکی فورسز کی ذمہ داری تھی، کہا طالبان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں، شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا دنیاکوافغانستان کےلوگوں کوتنہانہیں چھوڑناچاہیئے،ورنہ وہاں انتشارہوگا،وزیراطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ، کہا پاکستان اپناذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے، افغانستان میں استحکام کے لئےبڑی طاقتوں کا متحرک ہونا ضروری ہے
مزیدخبریں