پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 27 اگست 2021

10:48 AM, 27 Aug, 2021

حسان عبداللہ
کراچی کے علاقہ کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 13مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے، کئی افراد کے اب بھی فیکٹری میں موجود ہونے کا خدشہ، آگ کی شدت سے عمارت کے کچھ حصے گرنے لگے، امدادی کارروائیوں کے دوران 2ریسکیو اہلکار بھی زخمی، مرنے والوں دوسگے بھائیوں سمیت چچا اور بھتیجابھی شامل۔ پولیس حکام کے مطابق فیکٹری کی تمام کھڑکیاں گرل لگاکر بند کی گئی تھیں، چیف فائرآفیسر کہتے ہیں فیکٹری میں داخلے کا راستہ صرف ایک ہی ہے، چھت کے راستے پر بھی تالا لگا ہوا تھا، مزدوروں کو چھت یا نیچے جانے میں مشکلات ہوئیں تھیں، تلاش کا عمل جاری ہے، لوگوں کی لاشیں اور زخمی ڈھونڈ رہے ہیں، آگ کو کنٹرول کرلیا گیا ہے، اس وقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 21 افراد فیکٹری کی پہلی منزل پر کام کررہے تھے، اب تک 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، سیف ایگزٹ نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی، واقعہ کی تمام تر تفصیلات عوام سے شیئر کی جائیں گی۔ لسبیلہ میں گڈانی کے ساحل پر مچھلی کا شکار کرنے والے چار افراد بے رحم سمندری موجوں کی نظر ہوگئے، کراچی سے تعلق رکھنے والے6 نوجوان مچھلی کا شکار کرنے کی غرض سے گڈانی آئے تھے،4 ڈوب کر جانبحق، دو کو زندہ بچالیا گیا۔ کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکوں میں طالبان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں دھماکہ اس علاقے میں ہوا جو امریکی فورسز کے کنٹرول میں ہے، ائیرپورٹ کے قریب 2دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگئی، 150 سے زائد افراد زخمی، مرنے والوں میں 13 امریکی اہلکار اور کئی بچے شامل۔
مزیدخبریں