چیئرمین پی سی بی: رمیز راجہ کے مقابلہ میں کون؟
12:00 PM, 27 Aug, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ اور اسد علی خان بطور بی او جی پی سی بی میں شامل ہونے کا نوٹیفیکشن جاری۔ وزیر اعظم عمران نے دونوں ناموں کے لئے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی بی او جی دونوں ناموں میں سے ایک چئیرمین پی سی بی کا چناو کریگا۔ رمیض راجہ اور اسد علی خان کی بی او جی میں تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ رمیض راجہ چئیرمین پی سی بی کے لئے مضبوط امیدوار ہے۔ رمیض راجہ نے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ ملاقات میں رمیض راجہ نے کرکٹ کی بہتری کے لئے اپنے پلانز سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔ رمیض راجہ اور اسد علی خان کی بی او جی میں تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔