بلی کی میاؤں میاؤں نے بزرگ خاتون کو موت سے بچا لیا
05:48 PM, 27 Aug, 2021
ویب ڈیسک: بلیوں کے بارے میں آپ نے بہت سے واقعات سن رکھے ہوں گے۔ بلی گھر کا سب سے خوبصورت اور انسان دوست پالتو جانور بھی سمجھی جاتی ہے۔ انسان دوستی کا اگر ذکر کریں تو بلی نے اس لفظ کو سچائی میں حقیقی طور پر بدل دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق انگلینڈ میں ایک 83 سالہ خاتون کھائی سے نیچے گر گئی تو یہ اس کی بلی تھی جس نے بچانے والوں کو اسے ڈھونڈنے میں مدد کی۔ خاتون ایک گھنٹے سے لاپتہ تھی جس پر پڑوسیوں نے ایمرجنسی سروسز کو فون کیا۔ کال موصول ہونے کے بعد پولیس فوری طور پہ وہاں پہنچی اور خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ مگر یہ تلاش نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔ اس مشکل کو بلی نے آسان کر دیا۔ ایک راہگیر نے بلی کو زور سے چیختے ہوئے سنا۔ جب وہ راہگیر وہاں پہنچا تو پتہ چلا کے خاتون وہاں گر چکی ہیں۔ جس کے بعد امدادی کارکنوں نے 70 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی خاتون کو ناقابل یقین حد تک نہ بچ پانے والی جگہ سے بخیر و عافیت نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے خاتون کو کھائی نکال کر اسٹریچر پر لٹایا، ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں ایئر ایمبولینس میں ہسپتال پہنچایا۔ وہاں موجود عینی شاہد کا کہنا تھا کہ خاتون کو تلاش کرنے میں کلیدی کردار بلی پیران نے ادا کیا۔