متنازع پالیسی پر بالآخر واٹس ایپ نے ہار مان لی

06:05 PM, 27 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: واٹس ایپ جلد ہی ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی جانے والی جو صارفین کے لیے اپنی پرائیویسی کی نئی شرائط کو اختیاری بنائے گی۔ وابیٹا انفو کی ایک تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ صارفین پرائیویسی کی نئی شرائط کو قبول کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد صارفین کو نئی پالیسی کو مسترد کرنے کا آپشن بھی حاصل کر سکیں گے۔ مسترد کرنے کے باوجود واٹس ایپ فعالیت کو محدود نہیں کرے گا۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ واٹس ایپ پر بزنس اکاؤنٹس کو میسج کرنا چاہتے ہیں، انہیں سروس کی نئی شرائط کا جائزہ لینے اور قبول کرنے کی ضرورت ہو گی۔ جو لوگ بزنس اکاؤنٹس کے ساتھ پیغام بھیجتے یا موصول نہیں کرتے ہیں، انہیں کسی بھی چیز کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کہا گیا ہے کہ میسجنگ ایپ اس اپڈیٹ کا بہت جلد اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے بیٹا ورژن پر آئے گی۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب متنازع پالیسی کی وجہ سے واٹس ایپ پر شدید تنقید کی گئی۔
مزیدخبریں