پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،28اگست 2021

07:10 PM, 27 Aug, 2021

شازیہ بشیر
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ملک ہے۔ طالبان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جامع حکومت بنانے کے خواہاں ہیں جو حوصلہ افزا بات ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہء خیال وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ “روشن اپنا گھر اسکیم” کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی۔ اس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو گھر پر قبضہ کا خوف نہیں ہو گا پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کو طلب کر لیا ہے لکس اسٹائل ایوارڈز کا 20 واں ایڈیشن بالکل قریب آ گیا ہے۔ اسٹائل ایوارڈز کی کیٹاگریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ ایونٹ کے مقام کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے
مزیدخبریں