ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کا ریاں ، اموات کی تعداد982 ہوگئی

06:16 AM, 27 Aug, 2022

احمد علی
بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں ہر طرف تباہی مچادی ہے، حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی ہے۔ نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران33 افراد جاں بحق ہوئے ۔ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں گذشتہ روز 2اموات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے گذشتہ 24گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 113افرادزخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 456افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے اور 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ ملک بھر میں 48 ہزار 931 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرین میں 35 ہزار سے زائد ترپالیں 27 ہزار سے زائد خیمے اور 17 ہزار سے زائد کمبل بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
مزیدخبریں