نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروےکےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

03:18 PM, 27 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹروےکےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسے اسلام آبادتک سفرکرنےوالی گاڑیوں کو11سو روپےاداکرناہوں گے۔حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3روپے 7پیسے وصول کرےگی۔ موٹروےپرسفرکرنےوالی مسافر وین سے 2590 روپےوصول کئے جائیں گے، مسافربسوں کو 10روپے 29پیسےفی کلومیٹرکے حساب سے3690 روپے دیناہوں گے۔ سامان کی ترسیل کےلیے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17روپے22پیسے فی کلومیٹروصول کرےگی۔ ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ ہوگیا ہے جبکہ کلیکشن بوتھ کے باہربینرز آویزں کردیےگئے ہیں ۔
مزیدخبریں