ایشیاکپ : پاک بھارت کےدوسرے ممکنہ میچ کی 58 ہزار والی ٹکٹس چند منٹس میں فروخت

04:45 PM, 27 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: ایشیاکپ میں پاک بھارت کےدوسرے ممکنہ میچ کےوی آئی پی ٹکٹس چند منٹس میں فروخت ہوگئیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10 ستمبر اور فائنل میچ کے ٹکٹس فروخت کے لئے پیش کر دیئے ۔10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہو گا، پاکستان انڈیا اگر گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔ 10 ستمبر کو ہونےوالے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 14 ہزار500 روپے رکھی گئی، سب سے مہنگی ٹکٹس گرینڈ اسٹینڈکی 58 ہزار روپے رکھی گئی۔ایشیاکپ میں پاک بھارت کےدوسرے ممکنہ میچ کےوی آئی پی ٹکٹس چند منٹس میں فروخت ہوگئیں۔ فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں