بورےوالا:معمولی تلخ کلامی پر نند اور دیور نےبھابھی پر تیزاب پھینک دیا

10:01 AM, 27 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بورے والا میں معمولی تلخ کلامی پر نند اور دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے باعث خاتون کا چہرہ، گردن اور بازو جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بورے والا میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تلخ کلامی پر نند اور دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گردی کا شکار خاتون کا چہرہ، گردن اور بازو جھلس گئے، جس کے بعد متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

مزیدخبریں