شادی کا منصوبہ تو نہیں لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ٹھیک ہے، راہل گاندھی

11:06 AM, 27 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، لیکن اگر شادی ہوتی ہے تو ٹھیک ہے۔ 

سری نگر میں کشمیری طالبات سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 20 سے 30 سالوں میں اب وہ شادی کے دباؤ سے باہر نکل چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جموں و کشمیر کے دورے پر تھے تو انہوں نے ان طالبات کے سامنے مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کشمیری طالبات کے ایک گروپ کے ساتھ اس بات چیت کی ویڈیو پیر کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی۔ اس میں جب کشمیر کی لڑکیوں نے ان سے ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا تو کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں شادی کا منصوبہ نہیں بنا رہا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ (ٹھیک) ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ 20-30 سالوں سے شادی کے دباؤ سے باہر نکل چکے ہیں۔ راہل نے ان لڑکیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ انہیں اپنی شادی میں مدعو کریں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ اٹھایا اور کہا کہ وفاق کے زیر انتظام علاقے کو دہلی سے چلانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

جب وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں پوچھا گیا تو راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کسی کی بات نہیں سنتے ہیں۔ مجھے ہر اس شخص کے ساتھ مسئلہ ہے جو شروع سے ہی مان لیتا ہے کہ وہ صحیح ہیں، یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کچھ دکھا رہا ہے کہ وہ غلط ہے، تو وہ اس کو قبول نہیں کریں گے۔ ایسے  میں اس طرح کا شخص ہمیشہ کوئی نہ کوئی پریشانی پیدا کرتا ہے۔

مزیدخبریں