ویب ڈیسک: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تعلیمی اداروں سمیت ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے طمابق ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا۔ ملزم کو پرائیوٹ ہاسٹل کے قریب سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران 120گرام ِویڈ برآمد ہوئی۔
ملزم ناصرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے بلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کر رہا تھا۔ ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔
گرفتار ملزم کا تعلق چاغی سے ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔