خاتون سےملنےآئے شخص کوبرہنہ کرکےاہلخانہ کاتشدد،ویڈیووائرل

12:17 PM, 27 Aug, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد  کے تھانہ گڑھ کے علاقے میں نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کا واقعہ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے تشدد کا نشانہ بننے والے شخص سے رابطہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں فیصل آباد  کےتھانہ گڑھ کے علاقہ چک نمبر 457 گ ب میں خاتون سے ملنے آیا شخص اہل خانہ کے ہتھے چڑھ گیاتھا۔درجن بھر مرد و خواتین نے ریمبو کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فوٹیج میں مرد و خواتین پر مشتمل جتھے کو ریمبو نامی پر تشدد کرتے  اور اسکو گھسیٹ کر لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں