ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری

02:07 PM, 27 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ہے۔

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1047.76 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1761 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ 

ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.58 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 46.71 میٹرک ٹن ہشیش برآمد کی جاچکی ہے ۔ اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.75 میٹرک ٹن میتھ، 8.99 میٹرک ٹن افیون اور 984.74 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔

سیکیوٹی فورسز نے 11 اگست سے 25 اگست کے دوان بلوچستان سے 59.9 کلو، خیبر پختونخواہ سے 3.97 کلو، گلگت بلتستان سے 47.227 کلو، پنجاب سے 117.189 کلو جبکہ سندھ سے 75.94 کلو منشیات ضبط کیں۔ 

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں