دہشتگردوں نے چھپ کر حملہ کیا، ان کا مکمل بندوبست ہوگا، محسن نقوی

03:01 PM, 27 Aug, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سانحہ راڑہ شم کے تناظر میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا، دہشتگردوں کا مکمل بندوبست ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان جوبھی فیصلہ کریں گے، ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 14 اہلکاروں سمیت 50 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صدارت کی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات کاملکر سدباب کریں گے، پولیس،ہماری فورسز دہشت گردوں کامقابلہ کرناجانتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں جوکچھ ہوا ہم سب غمگین ہیں، ایسے واقعات قابل برداشت نہیں ہے۔

مزیدخبریں