ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج  کا ایکسرے سمیت دیگر میڈیکل رپورٹ طلب 

05:20 PM, 27 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )   لاہور ہائیکورٹ نے ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کے میڈیکل کروانے کے معاملے پر ایکسرے سمیت دیگرمیڈیکل رپورٹس طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو کب گرفتار کیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کو 22 اگست کو گرفتار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ پر ہونے والا تشدد گرفتاری کے بعد کا ہے یا اس سے پہلے کا اس حوالے سے زخموں کا تعین ہونا ضروری ہے،زخموں کے تعین نہ ہونے کے علاوہ عدالت کے لیے یہ رپورٹ بے کار ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے  ملزمہ کے تفصیلی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کی جا نب  سے پیش کی گئی رپورٹ میں جسم پر  19 مختلف مقامات پر تشدد ہونے کی رپورٹ دی گئی تھی۔

مزیدخبریں