ویب ڈیسک: بلوچستان کےکوسٹل ہائی وے میں زائرین کی بس اُلٹنے کا معاملہ،حادثے میں جاں بحق 9افراد کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں۔
ایدھی ترجمان کا کہناتھا جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 30 سالہ حسن رضا کے نام سے ہوئی،متوفی میاں منشی ہسپتال کے قریب بند روڈ کا رہائشی تھا، ایدھی رضاکاروں نے میت گھر پہنچا دی۔
حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 9 افراد کی میتیں ایدھی موبائل سرد خانے کے ذریعے لاہور منتقل کی گئیں،7 افراد کا تعلق گجرانوالہ، ایک کا تعلق ضلع شیخوپورہ تحصیل مریدکے سے تھا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حادثے میں جاں بحق ذیشان منیر ،طاہر حسین ،شفیق ذوالفقار ،ارمان پرویز ، ذیشان رمضان ،غلام عباس ،مظہر عباس کی لاشیں لاہور منتقل کر دی گئیں،لواحقین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں،بائیومیٹرک کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔