ویب ڈیسک: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کےلیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دیدیا۔
بجلی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے، قیمتوں کا تعین ہر ماہ کیلئے سہ ماہی ٹیرف اورماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا جاتا ہے, بجلی کی قیمتوں کے تعین کے لئے پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کے فیصلوں کو میڈیا کے اندر سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے غلط زاویئے سے دیکھا جاتا ہے، گزشتہ روز نیپرا نے ہماری پٹیشن کی سماعت کی۔
پٹیشن منظور ہوئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی آئے گی۔ صارفین کو 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کم ادا کرنا پڑیں گے۔
نیپرا ہر تین ماہ بعد بجلی کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے ستمبر سے نومبر کے بلوں میں 96 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔