ویب ڈیسک: ممبئی سے تعلق رکھنے والی لڑکی تارا ڈھلون اور پاکستانی بزنس مین سلیم غوری کی شادی کے بعد ان کے ہنی مون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان شادیاں اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایسی شادیوں پر اکثر تنقید کی جاتی ہے، کیونکہ ان میں بہت سے خاص معاملات شامل ہوتے ہیں جیسے مذہب، عمر، پیشہ،محبت اور کاروبار وغیرہ۔
ان دنوں ایسے ہی ایک جوڑے کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، ان کی شادی پر تنقید نہ صرف ان کے ملکوں کی وجہ سے ہورہی ہے بلکہ دونوں کی عمر میں بھی کافی فرق پایا جارہا ہے،ممبئی سے تعلق رکھنے والی لڑکی تارا ڈھلون اور پاکستانی بزنس مین سلیم غوری کی شادی کے بعد ان کے ہنی مون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے، اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کہہ رہے ہیں کہ پیسے ہوں تو کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
زیادہ تر لوگ ممبئی کی حسینہ تارا ڈھلون کی 55 سالہ پاکستانی امیر سلیم سے محبت کو کاروباری تعلقات کے طور پر دیکھ رہے ہیں،اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی ہنی مون کی اس وائرل ویڈیو کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔
ممبئی کی تارا ڈھلون ایک بین الاقوامی مارکیٹنگ کمپنی سے وابستہ ہیں جب کہ پاکستانی سلیم غوری آئی ٹی انڈسٹریلسٹ ہیں، وہ نیٹ سول ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین دونوں کے مختلف ممالک،مذاہب اور ان کی عمر میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے کافی ٹرول کررہے ہیں۔