ویب ڈیسک:سینیٹ میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف تقسیم اور اختلافات کا شکار ،پارلیمانی لیڈر علی ظفر اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں علی ظفر نے شرکت سے اجتناب کیا،سیف اللہ ابڑو کے علی ظفر پر الزامات کے بعد پارلیمانی لیڈر ناراض ہیں، سینیٹ سیشن سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی نا ہو سکا۔
شبلی فراز سینیٹ میں کمیٹیوں کی سربراہی کی غیر مساوی تقسیم کا ذمہ دار علی ظفر کو سمجھتے ہیں، علی ظفر نےسیف اللہ ابڑو کےالزامات کے بعد پارٹی سطح پر ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ شبلی فراز اور علی ظفر کے اختلافات کے باعث مشترکہ حکمت عملی بھی طے نہ ہو سکی،حکومت کی ممکنہ قانون سازی کو روکنے کے لئےپارٹی سینیٹرز کے پاس کوئی واضح ہدایات موجود نہیں۔